کاروار:9/ جنوری (ایس اؤنیوز) الیکشن کمیشن سے جاری نئے احکامات کے مطابق یکم جنوری2000 کو پیدا ہونےو الے نوجوان رواں سال 18برس کے ہوجائیں گے جس کے ساتھ ان کو نئے ووٹر بننےکا حق حاصل ہوگا ، ان نئے ووٹروں کا شمار اب ملینیم ووٹرس کے طورپر کیاجائے گا۔
یکم جنوری 2000میں جنم لینے والوں کو رائے دہندگان کی فہرست میں نام درج کرنے کے لئے 12جنوری 2018آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ اس مدت میں وہ ضلع کے تمام تحصیلدار دفاتر اور سبھی بوتھ لیول آفیسرس سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی عرضی دے سکتےہیں۔الیکشن کمیشن نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ملینیم ووٹر بننے کے سنہرے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔